عرب دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے سلطان انتقال کرگئے

عرب دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے سلطان انتقال کرگئے
عرب دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے سلطان انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب دنیا میں سب سے طویل حکمرانی کرنے والے عمان کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔عمان کے سرکاری ٹی وی پر چلنے والے ایک بیان کے مطابق  ’انتہائی غم اور گہرے رنج کے ساتھ۔۔۔ شاہی دربار بادشاہ سلطان قابوس بن سید کی وفات پر غمزدہ ہے، جن کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا ہے۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ قابوس نے اپنے ملک کو خوشحال بنایا، اس کا اثر رسوخ عرب، مسلم ممالک اور دنیا بھر میں پھیلایااور پوری دنیا میں اپنے ملک کا وقار بلند کیا‘
عمانی حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کااعلان کیاگیاہے جبکہ چالیس دن تک ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

گذشتہ ماہ وہ بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔سلطان قابوس غیر شادی شدہ تھے اور ان کا کوئی وارث یا نامزد جانشین نہیں تھا۔ ان کی موت پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔