پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے: تصور چودھری، بھٹو نے پاکستان میں ایک عام آدمی اور مزدور کو عزت دلائی: اسد اکرم

پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے: تصور ...
پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے: تصور چودھری، بھٹو نے پاکستان میں ایک عام آدمی اور مزدور کو عزت دلائی: اسد اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کی تاریخ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے ۔ ذوالفقاربھٹو شہید کے اہم کارناموں میں پاکستان کا آئین اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے تحت ہونے والی شہید ذووالفقار علی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ذووالفقار علی بھٹو شہادت کے بعدایک دیومالائی کردار کی حیثیت اختیار کرگئی۔ شہید بھٹو نے جہاں عام آدمی کو اپنا حق حاصل کرنا سکھایا وہیں مزدور کسان کو مالک بھی بنایا، انکا نام صدیوں تک گونجتا رہے گا۔

تصور چوہدری نے کہا کہ وہ شہادت کا رتبہ پا کر امر ہو گئے ہیں۔ پاکستان جرنلسٹ فورم کے قائمقام صدر مہمان اعزازی اسد اکرم نے اپنے خطاب میں قائد عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد ہو یا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا یہ سب ذووالفقار علی بھٹو شہید کی مرہون منت ہے  اور انکا نام عالم اقوام کی لسٹ میں شامل ہے بھٹو شہید نے پاکستان میں ایک عام آدمی اور مزدور کو عزت دلائی ہے اور مزدور اور کسان کو ہمیشہ آگے لیکر آئے ہیں وہ آج بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں، اسد اکرم نے کہا کہ شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ادھورا مشن بلاول بھٹو پورا کرے گاجوبھٹو ازم کاذ کو آگےبڑھا رہا ہے، مہمان خصوصی وقاص عنایت نے کہا کہ شہید بھٹو نے اقوام عالم میں پاکستان کو مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا انکو بھلا دینا ممکن ہی نہیں۔

معروف صحافی مسرت خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو شہید نے ملک و قوم کو پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، جبکہ پاک فوج کا مورال پھر سے بحال کیا جبکہ سیاسی اور سفارتی محاذ پر بے شمار کامیابیاں حاصل کیں جو ہمیشہ یاد رہیں گی۔ اے این پی کے رہنما نوشیرواں خٹک نے کہا کہ ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کو ظالموں نے شہید کر کے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا، تقریب  سے معروف شعراء پارٹی عہیدیداروں زمرد خان اور آفتاب ترابی نے اپنی شاعری کے ذریعہ شہد ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور تقریب سے الیاس اعوان، اظہر شفیق، راجہ صدام اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں اس نعرہ کے ساتھ کے بھٹو آج بھی زندہ ہے کل بھی زندہ تھا سب نے ملکر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ نظامت کے فرائض آفتاب ترابی نے ادا کئیے.

مزید :

عرب دنیا -