پاک ایگری مارکیٹ پاکستان کا پہلا اردو زبان میں زرعی آن لائن پلیٹ فارم ، کسان بھائیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کردیا

پاک ایگری مارکیٹ پاکستان کا پہلا اردو زبان میں زرعی آن لائن پلیٹ فارم ، کسان ...
 پاک ایگری مارکیٹ پاکستان کا پہلا اردو زبان میں زرعی آن لائن پلیٹ فارم ، کسان بھائیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہی حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ لیکن موثر زرعی مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو کاشتکاروں کوانکی اجناس کا اچھا معاوضہ ملتا ہے اور نہ ہی دوکاندار اور ڈیلر حضرات اپنی مﺅثر تشہیر کر پاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے زراعت کا شعبہ مسلسل زوال پزیر ہے۔ پاک ایگری مارکیٹ پاکستان کا پہلا اردو زبان میں زرعی آن لائن پلیٹ فارم ہے جو پاکستان میں زراعت سے منسلک افراد کا باہمی رابطہ استوار کر کے پاک ایگری مارکیٹ کی ریسرچ ٹیم نے کاشتکاروں اور ڈیلروں سے ان کے مسائل حل کرتا ہے۔ان کی آراءسے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا زرعی ڈائریکٹری، دوسرا زرعی خریدوفروخت ملکر اور تیسرا زرعی معلومات۔
زرعی ڈائریکٹری
پاکستانی زراعت کا بڑا مسئلہ مناسب نرخوں پر خالص زرعی مداخل جیسے بیج، کھاد اور ادویات وغیرہ کا حصول ہے۔ پاک ایگری ڈائریکٹری اب کاشتکاروں کو فراہم کر رہا ہے بیج ، کھاد ، زرعی آلات ،ٹریکٹر ،پرزہ جات اور مویشیوں کے متعلقہ سروسز کیلئے مختلف شہروں کے ایک سے زائد فون نمبرز۔تاکہ کاشتکار خود رابطہ کرکے اپنی مطلوبہ زرعی مصنوعات مناسب نرخوں پر خرید سکیں۔ اوردوسری طرف زرعی دوکانوں کے مالکان اور ڈیلر حضرات پاک ایگری ڈائریکٹری میں مفت اندراج کروا کر اپنے کاروبار کو مزید وسعت دیں سکیں۔ یہ زرعی ڈائریکٹری ٹیلی نار کے صارفین#7271*345*ڈائل کرکے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

زرعی خرید و فروخت
زرعی مارکیٹنگ زرعی برادری کا ایک بہت بڑا مسئلہ رہا ہے۔ کاشتکار مجبور ہوتے ہیں کہ اپنی زرعی مصنوعات صرف اپنے علاقے میں فروخت کریں کیونکہ ان کا بیرونی دنیا سے رابطہ محدود ہوتا ہے۔لیکن اب پاک ایگری مارکیٹ کے ذریعے کاشتکار اپنا زرعی اسٹاک مثلاً بیج، ادویات، مویشی ، ٹریکٹراور زرعی آلات کی اپنے گائوں میں بیٹھے پورے پاکستان میں فروخت کیلئے تشہیر کر سکتے ہیں وہ بھی بلکل مفت۔ اشتہار لگانے کیلئے بس اپنی مصنوعات کی تصاویر بمعہ تفصیلات پاک ایگری کو واٹس ایپ کریں اور پاک ایگری ٹیم خوداسکا شتہار بنا کر اسکی تشہیر کرے گی۔
زرعی معلومات
پاک ایگری مارکیٹ کی ریسرچ ٹیم جب کاشتکاروں سے مل رہی تھی تو کاشتکاروں کی بڑی خواہش تھی انھیں صیح وقت پر فصل کے متعلق درست معلومات میسر ہوں- اس مسئلہ کو پاک ایگری مارکیٹ نے حل کیا پاک ایگری ٹپس، پاک ایگری آگہی، پاک ایگری سوال و جواب اور فصلوں کے بارے میں موسم کے مطابق زرعی مضامین کے ذریعے۔ پاک ایگری آگہی زرعی ویڈیوز کا سلسلہ ہے جو فصل کے متعلق بوائی سے کٹائی تک کی تمام معلومات فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح پاک ایگری ٹپس اور ایگری سوال و جواب کے ذریعے کاشتکاروں کے روز مرہ کے مسائل کا حل بتایا جاتا ہے۔