ن لیگ میں انتشارکاخدشہ،13 ایم این ایز اور3 سینیٹرز کے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

ن لیگ میں انتشارکاخدشہ،13 ایم این ایز اور3 سینیٹرز کے سابق وزیر داخلہ چودھری ...
ن لیگ میں انتشارکاخدشہ،13 ایم این ایز اور3 سینیٹرز کے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر آرمی ایکٹ میں حمایت پر ن لیگ میں انتشارکاخدشہ ہے،ن لیگ کے اکثرارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز پارٹی قیادت کے فیصلے پر برہم ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن متعدد ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹرز نے آرمی ایکٹ میں حمایت پر اعتماد پر نہ لینے پرسابق لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 13 ایم این اےز اور3 سینیٹرز نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطے اور ملاقاتیں کیں،لیگی ارکان پارلیمنٹ نے خواجہ آصف کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہارکیا،لیگی ارکان کاکہناتھا کہ وقت اورحالات نے ثابت کیاآپ کا موقف درست تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد