مشیر خزانہ سے اختلاف شدید، شبرزیدی15 روز کی رخصت پر چلے گئے

مشیر خزانہ سے اختلاف شدید، شبرزیدی15 روز کی رخصت پر چلے گئے
مشیر خزانہ سے اختلاف شدید، شبرزیدی15 روز کی رخصت پر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر اور مشیر خزانہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی15 روز کی رخصت پر چلے گئے ،وزیراعظم آفس چیئرمین ایف بی آر کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور مشیر خزانہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی15 روز کی رخصت پر چلے گئے ،چیئرمین ایف بی آر نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی غیر فعال کردیا،ذرائع کاکہناہے کہ ٹیکسٹائل امور،پوائنٹ آف سیل کانفاذ اورریونیوشارٹ فال اختلاف کی وجہ بنے جبکہ وزیراعظم آفس چیئرمین ایف بی آر کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔