"آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی لیکن پیپلزپارٹی ۔ ۔ ۔" اعتزاز احسن نے اندر کی بات بتا دی

"آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی لیکن پیپلزپارٹی ۔ ۔ ۔" ...

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بد قسمتی سے سویلین بالادستی کبھی نہیں رہی،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا لیکن دے دیا،نوازشریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے ؟۔

اعتزازاحسن کاکہناتھا کہ نواز شریف نے مسلم لیگ ن اور ایم این ایز کے ووٹ بیچ دئیے،نواز شریف نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا،پی پی رہنما نے کہاکہ پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی ،نوازشریف نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور