حکومت اوراپوزیشن نے آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا،چودھری شجاعت

حکومت اوراپوزیشن نے آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا،چودھری شجاعت
حکومت اوراپوزیشن نے آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا،چودھری شجاعت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن نے آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا،خیال کیاجارہاہے پارلیمنٹ نے ایکٹ فوج کیلئے پاس کیا،

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ حکومت اوراپوزیشن نے آرمی ایکٹ ملکی مفادات میں پاس کیا،خیال کیاجارہاہے پارلیمنٹ نے ایکٹ فوج کیلئے پاس کیا،حقیقت اس کے برعکس ہے۔

چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ ایکٹ حکومت اوراپوزیشن کی خواہشات کی نشاندہی کرتاہے،فیصلہ کرناپڑےگاملک کوتباہ ہونے دیاجائے یابچایاجائے،چودھری شجاعت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کچھ لوگ غیرملکی عناصرکے آلہ کاربنے ہوئے ہیں،آرمی ایکٹ پرحکومت اوراپوزیشن میں ہم آہنگی پیداہوئی،امیدہے قومی مفادمیں ہرایکٹ پرہم آہنگی کامظاہرہ ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور