آئی سی سی ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری ،پاکستان کے بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری ،پاکستان کے بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن ...
آئی سی سی ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری ،پاکستان کے بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی،پاکستان کے بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز کاقبضہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ بھی جاری کردی،قومی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی دوسری اورانگلینڈکی ڈیوڈمیلان کی تیسری پوزیشن ہے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے ترقی پاکر9 ویں پوزیشن پر آگئے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی اور آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براحمان ہیں ،باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز کاقبضہ ہے،راشد خان کی پہلی اور مجیب الرحمن کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان 8 ویں نمبر پرہیں ۔

مزید : کھیل


loading...