سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں ...
سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی،ادھرچیف جسٹس نے پلی بارگین معاملہ پر عدالتی بینچ تشکیل دے دیئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سانحہ ساہیوال سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ہائیکورٹ کا25 نومبر2019 کافیصلہ قانون کے منافی ہے کالعدم قراردیاجائے ۔

دریں اثنا چیف جسٹس نے پلی بارگین معاملہ پر عدالتی بینچ تشکیل دے دیئے،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجادعلی شاہ نیب پلی بار گین کیس بنچ کا حصہ ہوں گے ،رجسٹرارآفس نے نیب اورتمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،رجسٹرارآفس نے پلی بارگین سے متعلق 48 کیسز کویکجا کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد