10سیکنڈزمیں176افراد کی ہلاکت ، ایرانی کمانڈر نے مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے چھپی داستان بیان کردی

10سیکنڈزمیں176افراد کی ہلاکت ، ایرانی کمانڈر نے مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے ...
10سیکنڈزمیں176افراد کی ہلاکت ، ایرانی کمانڈر نے مسافر طیارے کی تباہی کے پیچھے چھپی داستان بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ ونگ کے سربراہ جنرل محمد جعفری نے یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی سے متعلق اصل کہانی ظاہرکردی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ طیارہ پاسداران انقلاب کو خطرہ تصور کرتے ہوئے مارگرایا گیا، اور پاسداران انقلاب طیارے کی تباہی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قوم سے معافی معذرت چاہتی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

ایرانی کمانڈر نے کہاطیارہ پاسداران انقلاب کے مرکز کی طرف بڑھ رہا تھا۔اسے کروز میزائل سمجھ لیاگیا ایئرڈیفنس آپریٹرنے اجازت مانگنے کیلئے رابطہ کیا مگرمواصلاتی نظام میں خرابی پرایئرڈیفنس آپریٹرسے رابطہ نہ ہوسکااورپھر10سیکنڈمیں فیصلہ لے لیاگیا جس کے بعد طیارہ مارگرایاگیا۔انہوں نے کہامستقبل میں ایسی ”غلطیوں“ کو روکنے کیلئے نظام کو اپ گریڈ کریں گے۔

یاد رہے کہ ایرانی فوج سے قبل یاد رہے کہ ایرانی حکومت نے اعتراف کیا کہ اس نے یوکرائن کا طیارہ غیر ارادی طور پر مارگرایا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک انسانی غلطی کی بنا پر اس وقت ہوا جب طیارے نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک حساس مقام کے قریب پرواز کی۔ اس حادثے میں ملوث افراد کا احتساب ہو گا۔‘
واضح رہے کہ یوکرائن کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز پی ایس 752 بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران سے پرواز کے چند ہی منٹ بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔