” ایشیاءمیں 4 روزہ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے بھی آئی سی سی تجویز کی مخالفت کر دی، ساتھ ہی ایسی وجہ بھی بتا دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے

” ایشیاءمیں 4 روزہ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے بھی آئی ...
” ایشیاءمیں 4 روزہ ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے بھی آئی سی سی تجویز کی مخالفت کر دی، ساتھ ہی ایسی وجہ بھی بتا دی کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز کی مخالفت میں پاکستان سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور شعیب اختر کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی واضح نہیں چار روزہ ٹیسٹ کا انعقاد کیسے کیا جائے گا، دن میں90یا96کتنے اوورز ہوں گے ابھی کچھ پتہ نہیں، شاید پانچویں دن کی کمی پوری کرنے کیلئے 110 اوورز ہی کرا دئیے جائیں، البتہ اہم بات یہ ہے کہ ایشیائی کنڈیشنز میں ایسا نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر کرکٹ موسم سرما میں ہوتی ہے، سورج جلد غروب ہونے کی وجہ سے اکثر دن میں90 اوورز بھی نہیں ہو پاتے،10،15اوورز یومیہ کم ہونے سے تقریباً ایک دن کا کھیل ضائع اور ٹیسٹ 4روز کا ہی رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک روز کم کیا گیا تو ٹیموں میں منفی سوچ آنا لازمی ہے، خراب پوزیشن کی صورت میں وہ ڈرا کی کوشش کرنے لگیں گی، یوں نتائج کا تناسب اور شائقین کی ٹیسٹ میں دلچسپی مزید کم ہو جائیگی۔

مصباح الحق نے کہا کہ لوگ 5دن کا فیصلہ کن میچ دیکھنا چاہتے ہیں، اس سے بارش کی وجہ سے ضائع شدہ اوورز کی تلافی کا بھی موقع ہوتا ہے، ایشیا بلکہ آسٹریلیا میں بھی پانچویں روز پچ مختلف ہو جاتی اور یہی کھیل کی خوبصورتی ہے، البتہ ایشیاءسے باہر زیادہ اوورز ہونا ممکن ہے اور وہ اتنے اوورز کر سکتے ہیں جس سے 5دن کا کھیل 4میں ممکن ہو جائے، وہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں،مگر ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی اور زیادہ نتائج کیلئے آپ کو 5دن کا ہی میچ چاہیے۔

مزید : کھیل


loading...