صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی  نے میٹرو بسوں کے کرایہ میں اضافے کی تردید کردی

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی  نے میٹرو بسوں کے کرایہ میں اضافے کی ...
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی  نے میٹرو بسوں کے کرایہ میں اضافے کی تردید کردی

  



لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ پر شائع اور نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میٹرو بسوں کا کرایہ بڑھانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے اور میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیرجہانزیب کھچی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ میٹرو بس  سٹیشنز کی برقی سیڑھیوں اوردیگر مرمتی کاموں کی دو ہفتوں میں تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...