سابق افغان صدر حامد کرزئی کی نواز شریف سے ملاقات

سابق افغان صدر حامد کرزئی کی نواز شریف سے ملاقات
سابق افغان صدر حامد کرزئی کی نواز شریف سے ملاقات

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے اور ان کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے حامد کرزئی کا استقبال کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت سے طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کے بعد لندن میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کیساتھ موجود ہیں۔

مزید : کھیل


loading...