4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز، بھارتی کرکٹ بورڈ نے زوردار اعلان کر دیا، سب حیران رہ گئے

4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز، بھارتی کرکٹ بورڈ نے زوردار اعلان کر دیا، سب حیران رہ ...
4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز، بھارتی کرکٹ بورڈ نے زوردار اعلان کر دیا، سب حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ میچ 4 روز تک محدود رکھنے کی تجویز کی مخالفت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے 5 روزہ ٹیسٹ کو برقرار رکھے جانے کے معاملے پر اپنے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کی تائید کر دی ہے۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ اس معاملے پر 12جنوری کو اپنے ایوارڈز شو کے دوران کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش بورڈ سے بات چیت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ہیڈ کوچ روی شاستری نے آئی سی سی کی جانب سے مجوزہ 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر بین سٹوکس اور بلے باز جو روٹ بھی اس تجویز کو مسترد کر چکے ہیں، پاکستان کے شعیب اختر اور مصباح الحق جبکہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی نے بھی اس کی مخالفت کی ہے۔

مزید :

کھیل -