عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے :شہباز شریف

عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے :شہباز شریف
 عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے :شہباز شریف

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے ،موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کی بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے ،موجودہ حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان سے زیادہ جھوٹا اور یوٹرن لینے والا وزیر اعظم نہیں آیا ، ملک اس وقت قرضوں میں جکڑا ہوا ہے،حکومت نے ڈیڑھ سال کی مدت میں تاریخی قرضے لئے ہیں ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کے نوٹیفکیشن میں غلطیاں کی گئیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت اور صنعت تباہ ہوچکی ہے ، عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھو ں افراد بیروز گار ہوچکے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہے؟ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کے بحران کے مسئلے کوحل کر کے تاریخی کام کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...