کیا آپ وزیر اعظم بننے والے ہیں؟ لندن میں صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا جواب جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے

کیا آپ وزیر اعظم بننے والے ہیں؟ لندن میں صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا جواب ...
کیا آپ وزیر اعظم بننے والے ہیں؟ لندن میں صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا جواب جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وزیر اعظم بننے کی خواہش لندن جا کر ایک بار پھر جاگ اٹھی، صحافیوں سے گفتگو میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے۔

لندن میں شہباز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھنے کیلئے آگے بڑھے تو انہیںپاکستانی صحافیوں نے گھیر لیا اور ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ 2020 کو الیکشن کا سال قرار دیا جارہا ہے۔ اس بات پر سابق وزیر اعلیٰ نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔

شہباز شریف گاڑی میں بیٹھ گئے تو صحافی نے ان سے پوچھا ’ وزارت عظمیٰ کیلئے آپ کا نام لیا جارہا ہے‘۔ صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ’20 سال سے ایسا ہی ہوتا آرہا ہے۔‘ ان کے اس جواب پر صحافی بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔

مزید : Breaking News /قومی