جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ تاخیر کا شکار , تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ تاخیر کا شکار , تحریک التوائے ...
جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ تاخیر کا شکار , تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے  ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ،چھ ماہ گزرنے کے باوجود پانچ سوبیڈ پر مشتمل میڈیکل ٹاور کی تعمیر شروع نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے جناح ہسپتال میں سٹیٹ آف آرٹ میڈیکل ٹاور بنانے کا فیصلہ کیا ،جس کے لئے رواں سال چھ ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ،میڈیکل ٹاور میو ہسپتال میں قائم سرجیکل ٹاور کی طرز پر بنایا جانا تھا ،جس میں شعبہ میڈیسن سے متعلقہ بیماریوں کا علاج ہونا تھا اور سٹی سکین، ایم آر آئی،ایکسرے کے لئے جدید آلات نصب کئے جانے تھے ،منصوبہ کی منظوری کے بعد یکم اگست سے کام شروع ہونا تھا تاہم ابھی تک میڈیکل ٹاور کی تعمیر شروع نہ ہوسکی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور