”چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے لیکن۔۔۔“ مصباح الحق نے حیران کن انکشاف کر دیا

”چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے لیکن۔۔۔“ مصباح الحق ...
”چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے لیکن۔۔۔“ مصباح الحق نے حیران کن انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ چند قومی کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی سٹرینتھ کو دیکھ کر تیار کیا جاتا تھا لیکن اس بار ہم نے دنیائے کرکٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے فٹنس معیار کو پیش نظر رکھا۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ بعد نہیں بلکہ ہر 2 ماہ بعد ہوں گے جبکہ کھلاڑیوں کیلئے فٹنس ٹیسٹ کے مطلوبہ معیار میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کے حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے تاہم موجودہ معیارحاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گزشتہ معیار سے بہتر ہے۔

مزید : کھیل


loading...