’حکومت اور اپوزیشن نے آرمی ایکٹ فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ ۔۔۔‘ چوہدری شجاعت بھی بول پڑے

’حکومت اور اپوزیشن نے آرمی ایکٹ فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ ۔۔۔‘ چوہدری ...
’حکومت اور اپوزیشن نے آرمی ایکٹ فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ ۔۔۔‘ چوہدری شجاعت بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس نہیں کیا بلکہ یہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ملکی مفادات کو اہمیت دینے کی خواہشات کا مظہر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا کے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے پاس ہونے پر عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کیلئے پاس کیا ہے جبکہ  حقیقت اس کے برعکس ہے، یہ پوری گورنمنٹ اور اپوزیشن کی ان خواہشات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ زیر غور آنے والی ہر پروپوزل میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں اور اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائے مخالفت کو اہمیت نہ دیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے؟۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے،مجھے امید ہے کہ قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا خواہ وہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا جائے یا حکومت کی جانب سے؟۔

مزید :

قومی -