وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ترک ہم منصب کا ٹیلی فون ، کوئٹہ دھماکے کی مذمت اور اظہار یکجہتی کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ترک ہم منصب کا ٹیلی فون ، کوئٹہ دھماکے کی مذمت ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ترک ہم منصب کا ٹیلی فون ، کوئٹہ دھماکے کی مذمت اور اظہار یکجہتی کیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوترک وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، کوئٹہ دھماکے میں شہادتوں پر اظہار تعزیت اور مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ترک وزیر خارجہ نے ٹیلی فون کرکے کوئٹہ دھماکے میں ہونیوالی شہادتوں پر اظہار تعزیت کیا ۔ ترک وزیر خارجہ نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور پاکستانی ہم منصب سے اظہار یکجہتی کیا۔دونوں رہنماﺅں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کو عراقی وزیر خارجہ سے رابطے سے متعلق آگاہ کیا ۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کو تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی مسجدمیں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام سمیت 16افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید : قومی