شاہی خاندان چھوڑتے ہی برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

شاہی خاندان چھوڑتے ہی برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
شاہی خاندان چھوڑتے ہی برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ شادی کے بعد سے اس جوڑے کی دیگر شاہی خاندان، بالخصوص شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے ساتھ ان بن کی تواتر سے خبریں آ رہی تھیں۔ اب بالآخر ہیری اور میگھن شاہی خاندان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو گئے ہیں اور ان کے جانے کے بعد انہیں ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہری واضح اکثریت کے ساتھ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے اس اقدام کو ملکہ برطانیہ کی توہین سے تعبیر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کو ملکہ برطانیہ سے پہلے اجازت طلب کرنی چاہیے تھی۔ اب برطانوی شہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہیری اور میگھن کو شاہی عہدوں اور القابات سے محروم کیا جائے اور ان پر خرچ ہونے والی قومی خزانے کی رقم ان سے واپس لی جائے۔
میل آن لائن کی طرف سے اس معاملے پر ایک سروے کیا گیا ہے۔ سروے میں ایک سوال رکھا گیا کہ آیا ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری اور میگھن کو جانے دیں یا رکنے کے لیے کہیں؟ اس کے جواب میں 72فیصد شہریوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ انہیں جانے دیں۔ صرف 16فیصد نے کہا کہ انہیں رکنے کے لیے کہیں۔ 71فیصد نے کہا کہ انہیں پیشگی ملکہ برطانیہ کو اس فیصلے سے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ 54فیصد نے کہا کہ شہزادہ ہیری چھٹے نمبر پر تاج برطانیہ کے حق دار ہیں۔ انہیں اس حق سے محروم کر دینا چاہیے۔ 50فیصد نے کہا ہے شہزادہ ہیری سے شاہی فرائض اور عہدے واپس لے لینے چاہئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کی طرف سے بھی شہزادہ ہیری کو ایک جھٹکا دیا گیا ہے۔ انہوں نے شاہی محل کے حکام کو 72گھنٹوں کے اندر اندر ہیری اور میگھن کا معاملہ کسی بھی طور نمٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ میگھن مارکل کرسمس سے قبل ہی اکیلی ہی برٹش ایئرویز کی ایک پرواز کے ذریعے وینکوور چلی گئی تھیں اور اپنے بیٹے آرچی کو بھی اس کی آیا کے پاس چھوڑ گئی تھیں۔ تاہم شہزادہ ہیری تنازعہ نمٹانے کے لیے برطانیہ میں ہی رہے۔ میگھن مارکل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ”میگھن کے لیے شاہی خاندان میں معاملات ناقابل برداشت ہو گئے تھے جس پراس نے شاہی خاندان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئی۔ “

مزید :

برطانیہ -