دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کونسا ہے؟ پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ تازہ فہرست سامنے آگئی

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کونسا ہے؟ پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ تازہ فہرست ...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کونسا ہے؟ پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ تازہ فہرست سامنے آگئی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے ممالک کی نئی درجہ بندی فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں پاکستان کی پوزیشن ایسی آئی ہے کہ سن کر پاکستانیوں کی پریشانی کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2020ءمیں 191ممالک کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ بدترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان پاسپورٹ کو 104نمبر پررکھا گیا ہے اوراس سے نیچے صرف تین ممالک ہیں۔ نیچے سے پہلے نمبر پر افغانی پاسپورٹ 107ویں نمبر پر، عراقی پاسپورٹ106نمبر پر، شام کا پاسپورٹ105نمبر پر اور اس کے بعد چوتھے نمبر پر پاکستان کا پاسپورٹ ہے جس پر صرف 32ممالک ویزہ فری انٹری دیتے ہیں۔ 191ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر 104اس لیے ہے کہ کئی ممالک کے پاسپورٹس یکساں طاقتور قرار دیئے گئے ہیں اور وہ ایک ہی نمبر پر آتے ہیں چنانچہ 191ممالک کی فہرست 107نمبر تک جا کر ختم ہو جاتی ہے۔

2020ءکے لیے جاپانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے جس پر 191ممالک ویزہ فری انٹری دیتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سنگا پور، تیسرے نمبر پر جنوبی کوریااور جرمنی، چوتھے نمبر پر اٹلی اور فن لینڈ، پانچویں نمبر پر سپین، لکسمبرگ اور ڈنمارک، چھٹے نمبر پر سویڈن اور فرانس، ساتویں نمبر پر سوئٹزر لینڈ، پرتگال، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور آسٹریا، آٹھویں نمبر پر امریکہ، برطانیہ، ناروے، یونان اور بیلجیم، نویں نمبر پر نیوزی لینڈ ، مالٹا، جمہوریہ چیک، کینیڈا اور آسٹریلیا اور دسویں نمبر پر سلواکیہ، لیتھوانیا اور ہنگری کے پاسپورٹس کو دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں چین کا پاسپورٹ 72ویں اور بھارت کا پاسپورٹ 84ویں نمبر پر طاقتور قرار دیئے گئے ہیں۔ بھارتی پاسپورٹ پر 58ممالک ویزہ فری انٹری دیتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...