دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 کھلاڑیوں میں شامل واحد کرکٹر

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 کھلاڑیوں میں شامل واحد کرکٹر
دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 کھلاڑیوں میں شامل واحد کرکٹر

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فوربز کی طرف سے 2019ءمیں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے 100کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ کی دنیا سے صرف ایک کھلاڑی شامل ہوا ہے اور وہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں۔

بزنس سٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق فوربز کی طرف سے جاری فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی نے 2019ءمیں 2کروڑ 10لاکھ ڈالر (تقریباً 3ارب 25کروڑ روپے)کمائے۔اس رقم میں سے ویرات کوہلی نے 40لاکھ ڈالر (تقریباً 62کروڑ روپے) تنخواہ اور وننگزکی مد میں کمائے۔ وہ فوربز کی اس فہرست میں 100ویں نمبر پر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ گزشتہ سال ویرات کوہلی اس فہرست میں 83ویں نمبر پر تھے۔

رواں سال سب سے زیادہ کمانے والا کھلاڑی معروف فٹ بالر لیونل میسی کو قرار دیا گیا۔ وہ پہلی بار اس فہرست میں سرفہرست آئے۔ انہوں نے 2019ءمیں 12کروڑ 70لاکھ ڈالر کمائے۔ دوسرے نمبر پر فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 10کروڑ 90لاکھ ڈالرکمائے۔

مزید : کھیل


loading...