مچھیرے کو سمندر میں مچھلیاں پکڑتے پراسرار ڈبہ مل گیا، تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو فوراً امریکی فوج اسے لینے پہنچ گئی، آخر اس میں ایسا کیا تھا؟

مچھیرے کو سمندر میں مچھلیاں پکڑتے پراسرار ڈبہ مل گیا، تصویر سوشل میڈیا پر ...
مچھیرے کو سمندر میں مچھلیاں پکڑتے پراسرار ڈبہ مل گیا، تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو فوراً امریکی فوج اسے لینے پہنچ گئی، آخر اس میں ایسا کیا تھا؟

  



زغرب (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک کروشیا کا ایک ماہی گیر سمندر میںمچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اس کے جال میں ایک پراسرار ڈیوائس آ گئی۔ ماہی گیر نے اس ڈیوائس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو چند منٹوں میں ہی امریکی فوج کی طرف سے اسے فون پر کال آگئی اور بات کرنے والے فوجی افسر نے ماہی گیر کو وہ پراسرار ڈیوائس ان کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس ماہی گیر کا نام ڈارکو بیگاوا تھا جو ایلافیٹی نامی جزیرے کے ساحل کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہا تھا جب اس کے جال میں یہ ڈیوائس آئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس ایک اورنج رنگ کے ڈبے پر مشتمل تھی جس کے دونوں طرف کچھ پرزے لگے ہوئے تھے۔ ڈارکو نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی اور صارفین سے درخواست کی کہ وہ اس پراسرار چیز کو پہچاننے میں اس کی مدد کریں۔ صارفین تو اسے نہ پہچان پائے البتہ امریکی نیوی کی طرف سے اس کے فون پر کال آ گئی۔ اسے کہا گیا کہ یہ ڈیوائس امریکی نیوی کی ہے جو اس کے جال میں آ گئی، چنانچہ وہ اسے واپس کرے۔ اگلے چند گھنٹوں بعد امریکی نیوی کے اہلکار ڈارکو کے پاس پہنچ گئے اور اس سے ڈیوائس لے کر چلے گئے۔ ڈارکو کا کہنا تھا کہ اس ڈیوائس کا وزن 100کلوگرام سے زائد تھا۔ اسے کھینچتے ہوئے اس کے جال کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی فوجیوں کی طرف سے اسے 3ہزار ڈالر دیئے گئے اور کہا گیا کہ ان پیسوں سے اپنے جال کی مرمت کروا لینا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...