’3 شادیاں نہ کرتا تو مر جاتا‘ معروف باکسر مائیک ٹائسن کا حیران کن اعتراف

’3 شادیاں نہ کرتا تو مر جاتا‘ معروف باکسر مائیک ٹائسن کا حیران کن اعتراف
’3 شادیاں نہ کرتا تو مر جاتا‘ معروف باکسر مائیک ٹائسن کا حیران کن اعتراف

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن نے تین شادیاں کیں اور اب اس نے اپنی شادیوں کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا ہے کہ ”اگر میں نے تین شادیاں نہ کی ہوتیں تو میں کب کا خودکشی کر چکا ہوتا۔ میں نے تین مختلف خواتین سے اس لیے شادیاں کیں کیونکہ میرے زندہ رہنے کے لیے ایک بیوی ضروری ہے۔ “

مائیک ٹائسن کا کہنا تھا کہ ”زندگی کے مختلف مراحل میں میں خواتین کے متعلق مختلف نظریات رکھتا تھا اور انہیں مختلف نظروں سے دیکھتا تھا۔ میں جوانی میں خواتین کو پر لطف نگاہوں سے دیکھتا تھا۔ ادھیڑ عمری میں خواتین کوشریک حیات کی نظر سے، جو مجھے احساس دلاتیں کہ میں مرد ہوں اور اب اس عمر میں میں خواتین کو اپنی ٹیچرز سمجھتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ مردوں کو اپنی بیویوں کا کچھ خوف ہونا چاہیے۔ اگر مرد کو بیوی کا خوف نہ ہو تو وہ کبھی اپنی زندگی ڈھنگ سے نہیں جی سکتا۔میں ایک ایسا شخص ہوں جسے ہمہ وقت کوئی ایسا شخص چاہیے جو میری باتیں سنے اور یہ کام صرف بیوی ہی کر سکتی ہے، چنانچہ میں بیوی کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔“

رپورٹ کے مطابق مائیک ٹائسن نے 1988ءمیں پہلی شادی کی۔ ان کی پہلی دلہن اداکارہ روبن گیونز تھی، جس نے ایک سال بعد استحصال کا الزام عائد کرکے ان سے طلاق لے لی۔ انہوں نے 1997ءمیں بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر مونیکا ٹرنر کے ساتھ دوسری شادی کی جو 6سال تک چلی اور پھر طلاق ہو گئی۔ مونیکا نے مائیک ٹائسن پر کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقے کا الزام لگا کر طلاق لی۔ اس کے بعد مائیک ٹائسن نے 2009ءمیں لکیہا سپیسر (Lakiha Spicer)کے ساتھ شادی کی جو کیکی ٹائسن کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ ان کی یہ شادی اب بھی قائم ہے۔ واضح رہے کہ مائیک ٹائسن 7بچوں کے باپ ہیں جن میں سے ایک کی بدقسمتی سے 2009ءمیں ایک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی۔

مزید : کھیل


loading...