ولیمے کی ایک تقریب جس نے لاہور کی ثقافت تباہ کردی، لاہور کی تاریخ میں کیل ٹھونک دئیے، انتہائی شرمناک خبر آگئی

ولیمے کی ایک تقریب جس نے لاہور کی ثقافت تباہ کردی، لاہور کی تاریخ میں کیل ...
ولیمے کی ایک تقریب جس نے لاہور کی ثقافت تباہ کردی، لاہور کی تاریخ میں کیل ٹھونک دئیے، انتہائی شرمناک خبر آگئی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ایک دعوت ولیمہ نے شہر کی ثقافت برباد کر دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس دعوت ولیمہ کا انعقاد لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں کیا گیا تھا۔ اس تقریب کے باعث قلعے کے اندر وہ ادھم مچا کہ ہر چیز تباہ ہو کر رہ گئی۔ قلعے کے اندر ولیمہ کرانے کی اجازت دینے پر ’والڈ سٹی اتھارٹی‘ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے اور اتھارٹی کے ڈائریکر جنرل کامران لاشاری نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صرف دعوت ولیمہ ہی نہیں بلکہ اس شادی کی مہندی کی تقریب بھی دو روز قبل شاہی قلعے میں ہی ہوئی تھی۔ قلعے میں دعوت ولیمہ کی تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو لوگوں کی طرف سے اس پر شدید تنقید کی گئی ۔اس تقریب کا انتظام کرنے کے لیے شاہی کچن کا فرش جگہ جگہ سے اکھاڑ دیا گیا۔ فرش پر لوہے کے راڈ ٹھونک کر ان کے ذریعے ٹینٹ لگائے گئے۔ اس کے علاوہ دیواروں میں لوہے کے راڈ ٹھونک کر ان پر آرائش کے لیے لالٹینیں لٹکائی گئیں۔ یہ معاملہ منظرعام پر آیا تو چیف سیکرٹری پنجاب نے متعلقہ افسران کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے بھی اس واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور