بیمار ماں کے علاج کے لیے چوری کرنے والا شخص، جب جج کو چوری کی وجہ پتہ چلی تو بہترین فیصلہ کردیا

بیمار ماں کے علاج کے لیے چوری کرنے والا شخص، جب جج کو چوری کی وجہ پتہ چلی تو ...
بیمار ماں کے علاج کے لیے چوری کرنے والا شخص، جب جج کو چوری کی وجہ پتہ چلی تو بہترین فیصلہ کردیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک ایشیائی شخص نے اپنی بیمار ماں کا علاج کرانے کے لیے رقم چوری کی۔ جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور جج کو چوری کی وجہ معلوم ہوئی تو اس نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ سن کر آپ بھی اس فیصلے کی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس ایشیائی باشندے نے اپنی کمپنی کی گاڑی سے ساڑھے 7ہزار درہم (تقریباً3 لاکھ 16ہزار روپے)کی رقم چوری کی تھی جس میں وہ بطور ڈرائیور نوکری کرتا تھا۔

پولیس نے اسے گرفتار کرکے جب عدالت میں پیش تو اس نے چوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی ماں شدید علیل تھی اوراس کے پاس اس کا علاج کرانے کے لیے رقم نہیں تھی۔ اس نے وہ رقم اس لیے چوری کی تاکہ اپنی والدہ کا علاج کروا سکے۔ ندامت کے ساتھ اس اعتراف جرم پر جج نے اسے صرف 3ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں تھا جس پر عدالت نے اسے کم سے کم سزا دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا


loading...