ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ہر پاکستانی کو بڑی خوشخبری سنا دی

ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ہر پاکستانی کو بڑی خوشخبری سنا دی
ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ہر پاکستانی کو بڑی خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بدتر معاشی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ اب اس حوالے سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے پاکستانیوں کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین پنجاب عبدالرحیم ناصر نے کہا ہے کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری آئندہ 5سال میں 26ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرے گی۔

عبدالرحیم ناصر کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں ترقی کا ہدف طے کر دیا ہے جو کہ مالی سال 2020ءمیں 10فیصد رکھا گیا ہے جبکہ اگلے پانچ سال میں اسے 13فیصد تک لیجایا جائے گا۔ اس سے حکومت کو برآمدات کی مد میں مالی سال 2020ءسے 2024ءکے درمیان 26ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔ “ رپورٹ کے مطابق 2019ءمیں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات 13.3ارب ڈالر رہیں۔ رواں سال متوقع 10فیصد ترقی کے ساتھ برآمدات 14.5ارب ڈالر تک جانے کی توقع ہے۔

مزید : بزنس


loading...