لاہور میں یورو آئل کے پہلے فلنگ سٹیشن کا افتتاح

لاہور میں یورو آئل کے پہلے فلنگ سٹیشن کا افتتاح
لاہور میں یورو آئل کے پہلے فلنگ سٹیشن کا افتتاح

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوہر ٹاﺅن لاہور میں ہفتہ کے روز پاکستان کی نئی آئل مارکیٹنگ کمپنی یورو آئل کے پٹرول پمپ پاور فلنگ سٹیشن کا افتتاح ہوا ۔

لاہور میں یورو آئل کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح کمپنی چیئرمین عدنان ناصر نے کیا۔ تقریب میں ان کے ہمراہ یورو آئل کی مینجمنٹ سے عمر مجیب شامی، عثمان مجیب شامی، سہیل احمد ، مہر ناصر اور شیخ عطاءالرحمان بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے عدنان ناصر کا کہنا تھا کہ یورو آئل اپنے کسٹمرز کو بہترین اور معیاری فیول کے ساتھ ساتھ بہترین کسٹمر سروس اور تجربہ بھی دے گا، جلد اس کا شمار پاکستان کی بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز میں ہوگا۔

کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سہیل احمد کا کہنا تھا کہ یورو آئل کے سفر کا آغاز ہوگیا جو جاری رہے ، سال 2022 تک 300 سے زائد فیول سٹیشن کھولنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کے ہر بڑے شہر میں اور ہر شاہراہ پر یورو آئل کے فلنگ سٹیشن نظر آئیں گے۔

مزید : بزنس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...