نواز شریف وزیراعظم نہیں لیکن دنیا اُن کو ۔۔۔۔حنا پرویز بٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی مسکرا دیں گے

نواز شریف وزیراعظم نہیں لیکن دنیا اُن کو ۔۔۔۔حنا پرویز بٹ نے ایسی بات کہہ دی ...
 نواز شریف وزیراعظم نہیں لیکن دنیا اُن کو ۔۔۔۔حنا پرویز بٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم عمران خان بھی مسکرا دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وزیراعظم نہیں لیکن دنیا ان کو وزیراعظم سے بڑھ کر عزت دیتی ہے،حامد کرزئی کا لندن میں میاں صاحب کی عیادت کرنا اس بات کا ثبوت ہے،دوسری طرف نا اہل اعظم ہے جس پر کوئی بھی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگن ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہا کہ میاں صاحب وزیراعظم نہیں لیکن دنیا ان کو وزیراعظم سے بڑھ کر عزت دیتی ہے،حامد کرزئی کا لندن میں میاں صاحب کی عیادت کرنا اس بات کا ثبوت ہے،دوسری طرف نا اہل اعظم ہے جس پر کوئی بھی اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔اُنہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نرو کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہبھارت آج کل اپنی اوقات سے باہر ہو رہا ہے،مودی بھارت میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے اپنے آرمی چیف سے مزاحیہ بیان دلوا رہا ہے،تم لوگ بس ایک بار اس طرف آ کر تو دیکھو،ابھی نندن کی طرح چائے پلا کر نہ بھیجا تو ہم بھی پاکستانی نہیں،آؤ گے اپنی مرضی سے اور جاؤ گے ہماری مرضی سے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن میں اُن کیایون فیلڈ والی رہائش گاہ پہنچے اور اُن کی عیادت کی، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی موجود تھے۔ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے حامد کرزئی کا استقبال کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے دوست ہیں اور ان کی تیمار داری کے لیے آیا ہوں، میرے پاکستان کے دوروں کے دوران نواز شریف نے میری بہترین میزبانی کی۔