فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور زخمی، چہرے پر 13 ٹانکے لگے، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور زخمی، چہرے پر 13 ٹانکے لگے، مداحوں کیلئے ...
فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور زخمی، چہرے پر 13 ٹانکے لگے، مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  



چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کو اس وقت ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا جب فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئے۔

اداکار شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’ جرسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے جس میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور کے چہرے پر گیند لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کے چہرے پر 13 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ شاہد کپور کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی خبر ملتے ہی ان کی اہلیہ میرا کپور فوری طور پر ممبئی سے چندی گڑھ پہنچ گئیں۔

مزید : تفریح