بھارتی آرمی چیف کے بیانات ہرزہ سرائی ،کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہیں:ترجمان پاک فوج

بھارتی آرمی چیف کے بیانات ہرزہ سرائی ،کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ...
بھارتی آرمی چیف کے بیانات ہرزہ سرائی ،کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہیں:ترجمان پاک فوج

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پا ک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے ،بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف اپنے عوام کوخوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارتی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں ۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہاتھا کہ اگر بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کا کہاگیا توہم آزاد کشمیر پر حملہ کرکے بھارت میں شامل کردیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن


loading...