کیا شہباز شریف ن لیگ کونقصان پہنچا رہے ہیں ؟ تجزیہ کار مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا شہباز شریف ن لیگ کونقصان پہنچا رہے ہیں ؟ تجزیہ کار مظہر عباس نے بڑا دعویٰ ...
کیا شہباز شریف ن لیگ کونقصان پہنچا رہے ہیں ؟ تجزیہ کار مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ کیا سمجھوتہ کیا ہے جو اپنے بھائی کی تیمار داری کیلئے باہر گئے ہیں؟شہباز شریف نے اپوزیشن کی پیٹھ میں چھر اگھونپا ہے ، ن لیگ کی سیاست کوپہلے بھی شہباز شریف نے نقصان پہنچایا اور اب بھی وہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ن لیگ کی سیاسی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ وہ تھے جوجیل میں رہ کر فخر محسوس کرتے تھے ، ان کی طرح کے لوگ نہیں تھے جو جیلوں سے رہا ہوکر باہر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے میری گزارش ہے کہ وہ حبیب جالب کے شعر مت پڑھا کریں، جالب اورفیض آپ کے بس کی بات نہیں ہے ، وہ اور لوگ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا سمجھوتہ کیاہے ، وہ خود قیادت نے کیا ہے جیسے پہلے کیا تھا ۔ خواجہ آصف اوردیگر تو ان کے مہرے ہیں جیسے پیپلز پارٹی میں مہرے موجود ہیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔ اب تحریک انصاف میں بھی ایسی آوازیں اٹھیں گی اورفواد چودھری جوبات کہہ رہے ہیں ، ایسی آواز یں ن لیگ کے اندر سے بھی آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ جو ہے ، وہ شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ کیا سمجھوتہ کیا ہے جو اپنے بھائی کی تیمار داری کیلئے باہر گئے ہیں۔ شہباز شریف نے اپوزیشن کی پیٹھ میں چھر اگھونپا ہے ، ن لیگ کی سیاست کوپہلے بھی شہباز شریف نے نقصان پہنچایا اور اب بھی وہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد