”ہم توایسے تھے لیکن ن لیگ تم کیوں ایسی ہوگئی ہو ؟“تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے فواد چودھری کی بات کا مطلب بتادیا

”ہم توایسے تھے لیکن ن لیگ تم کیوں ایسی ہوگئی ہو ؟“تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی ...
”ہم توایسے تھے لیکن ن لیگ تم کیوں ایسی ہوگئی ہو ؟“تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے فواد چودھری کی بات کا مطلب بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ اس وقت ن لیگ کا ورکر جان جوکھوں میں پڑا ہوا ہے ، اس چیز کی مجھے ن لیگ سے توقع نہیں تھی اور نہ اس کی قیادت سے تھی ، اب فواد چودھری کی بات سے لگتا ہے کہ جیسے وہ کہتے ہوں کہ ہم تو ایسے تھے لیکن ن لیگ تم کیوں ایسی ہوگئی ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ن لیگ پر کڑا وقت ہے ، ن لیگ نے دباﺅکی وجہ سے جاوید ہاشمی کوٹکٹ نہیں دیا تھا اور یہ دباﺅ دوستوں کی طرف سے نہیں تھا بلکہ دشمنوں کی طرف سے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کواس وقت ٹکٹ نہیں دیاگیا جب ن لیگ سینہ سپر تھی ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے جس راستہ کا تعین کیاہے ، یہ ان کے کسی بھی چاہنے والے کوپسند نہیں آیا۔انہوں نے کہا خواجہ آصف سے ایک پروگرام میں جب سلیکٹڈ کے بارے میں سوال کیاگیا تو وہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے ، بھئی کھل کر کیوں نہیں کہتے کہ ہم اب سلیکٹڈ نہیں سمجھتے ، اس وقت ن لیگ کا ورکر جان جوکھوں میں پڑا ہوا ہے ، اس چیز کی مجھے ن لیگ سے توقع نہیں تھی اور نہ اس کی قیادت سے تھی ، اب فواد چودھری کی بات سے لگتا ہے کہ جیسے وہ کہتے ہوں کہ ہم تو ایسے تھے لیکن ن لیگ تم کیوں ایسے ہوگئی ہو۔

واضح رہے کہ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں فوادچودھری نے کہا تھا کہ ن لیگ نے جوکچھ لیا ہے ، اس کا آنیوالے دنوں میں پتہ چل جائے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...