کوئٹہ بم دھماکے کے بعد پشاورسمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

کوئٹہ بم دھماکے کے بعد پشاورسمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
کوئٹہ بم دھماکے کے بعد پشاورسمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پشاورسمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں ۔آئی جی پی نے فورس کو پوری طرح مستعد اور چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی جائے جبکہ سرحدی علاقوں اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر گشت بڑھایا جائے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز دہشت گردوں نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو خون میں نہلا دیا تھا جب کوئٹہ میں  نماز مغرب  کے دوران  مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...