نشے کی حالت میں آدمی نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں ایک شخص نے نشے کی حالت میں اپنی 5 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درگا راﺅ نامی شخص ایک اپارٹمنٹ میں بطور چوکیدار کام کرتا ہے، وہ انتہائی شکی مزاج شوہر تھا جو اپنی بیوی کے کردار پر نہ صرف شک کرتا تھا بلکہ اس کے ساتھ اکثر مار پیٹ بھی کیا کرتا تھا۔ ہفتہ کے روز ملزم نے نشے کی حالت میں اپنی 5 سالہ بیٹی یامنی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو قتل کی واردات کی اطلاع دی جس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نشے کا عادی مجرم ہے اور اکثر اہلخانہ کے ساتھ مار پیٹ کیا کرتا تھا۔