گرل فرینڈ کو گھر بلا کر لڑکا غائب، 3 دوستوں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی، بوائے فرینڈ نے واپس آکر حیران کن کام کردیا
لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو گھر بلایا اور خود غائب ہوگیا، اس دوران لڑکے کے 3 دوستوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بلند شہر سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے محلے کے ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی، 7 جنوری کو لڑکے نے دھوکے سے اسے اپنے گھر بلایا اور خود باہر چلا گیا۔ گھر میں لڑکے کے 3 دوست پہلے سے ہی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
بعد ازاں لڑکی کا بوائے فرینڈ واپس گھر آیا اور اسے اپنے ساتھ دلی لے گیا اور لڑکی کو قید کردیا۔ لڑکی کو جس مکان میں رکھا گیا تھا اس کو معاملے کا علم ہوا تو اس نے لڑکی کے اہلخانہ کو اطلاع کی جنہوں نے پولیس کے ذریعے لڑکی کو بازیاب کرایا۔ اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔