شرح سود کس طرح نیچے آئیگی ؟ ہمایوں اختر خان کی سرمایہ کاروں کو خوشخبری

شرح سود کس طرح نیچے آئیگی ؟ ہمایوں اختر خان کی سرمایہ کاروں کو خوشخبری
شرح سود کس طرح نیچے آئیگی ؟ ہمایوں اختر خان کی سرمایہ کاروں کو خوشخبری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ اس وقت ریفنڈ وقت پر نہیں مل رہے اور ٹیکسٹائل سیکٹرمیں مسائل موجود ہیں، شرح سود اس طرح نیچے آئیگی جس طرح 2003میں آئی تھی ۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ جب آئی ایم ایف سے پیسہ لیتے ہیں تو آئی ایم ایف نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک پالیسی بنائی ہوئی ہے ، شرح سود نیچے آئی گی جس طرح 2003میں نیچے آئی تھی ۔

ہمایوں اختر خا ن کا کہنا تھا کہ اس وقت ریفنڈ وقت پر نہیں مل رہے اور ٹیکسٹائل سیکٹرمیں بھی مسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی شرح سود میں اضافہ ہورہا ہو تو کوئی بزنس مین سرمایہ کار ی نہیں کرتا ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری برآمد جب تک نہیں بڑھیں گی معاشی مسائل موجود رہیں گے ۔

مزید : قومی