ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا
ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 196 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق کپتان رکی پونٹنگ ہیں جنہوں نے 252 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں تیسرا نمبر جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کا ہے جنہوں نے یہ اعزاز 264 اننگز میں حاصل کیا جبکہ چوتھے نمبر پر ایلن بارڈر ہیں جنہوں نے 316 اننگز میں 11 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

مزید : کھیل


loading...