”آصف زرداری کہا کرتے تھے کہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے“صوبائی وزیر کا ن لیگ اورپیپلز پارٹی پر طنز

”آصف زرداری کہا کرتے تھے کہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے“صوبائی وزیر کا ن لیگ ...
”آصف زرداری کہا کرتے تھے کہ اینٹ سے اینٹ بجادیں گے“صوبائی وزیر کا ن لیگ اورپیپلز پارٹی پر طنز

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر محمودالرشید نے کہاہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ بل کی حمایت سے ن لیگ اورسیاسی پارٹیوں کو نقصان پہنچا ہے ، آصف زرداری کہا کرتے تھے کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، جب دستخط کرنے گئے تو دیکھا ہی نہیں ہے ۔

سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں کہ ہم نے یوٹرن لے لیا ، یہ کرلیا وہ کرلیا ۔ آصف زرداری کہا کرتے تھے کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ، بلاول بھی بڑی بھڑکیں مارا کرتے تھے لیکن جب دستخط کرنے گئے ہیں تودیکھا ہی نہیں ہے ۔

محمود الر شید کا کہناتھا کہ یہ وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہتے رہے لیکن اب اس وزیر اعظم کو ہی یہ اختیار دیدیا کہ آپ یہ سب کچھ کرلیں خواہ یہ سپریم کورٹ کے کہنے پر ہی کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ان دونوں پارٹیوں کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بڑی پارٹیاں ہیں ، تین تین دفعہ اقتدار میں رہی ہیں اور اب یہ کھلاڑی بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جتنی بہتر خارجہ پالیسی آج ہے اتنی بہتر کبھی بھی نہیں تھی ۔

مزید : قومی


loading...