32گولڈ میڈلز جیتنا کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ،آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہوں گی: اکبر حسین درانی

32گولڈ میڈلز جیتنا کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ،آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز ...
 32گولڈ میڈلز جیتنا کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ،آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہوں گی: اکبر حسین درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ایونٹ کا بنیادی مقصد باہمی محبت،بھائی چارہ اور سپورٹس مین سپرٹ ہوتا ہے، چاروں صوبے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر ایک گلدستہ ہیں، ملک بھر سے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،ساؤتھ ایشین گیمز میں 32گولڈ میڈلز جیتنا کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہہے، مستقبل میں بھی ہمارے ایتھلیٹس بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کریں گے، آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں ہوں گی جس کیلئےتیاریاں کر رہے ہیں۔

پاکستان سپورٹسکمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس بوائز گالا میں کھیلوںکے مقابلے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسیکرٹریاطلاعات اکبرحسین درانی نے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے میں کھیلوں سے گہری رغبت رکھتا ہوںاسلئے کھیلوں کی اہمیت کا مجھ سے زیادہ احساس کس کو ہو سکتا ہے،حال ہی میں نیپال میں منعقدہ ساؤتھایشین گیمز میں شریک تھا جہاں سات ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ چاروں صوبے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ایک گلدستہ ہیں، جسقوم کے پاس اتنی یوتھ ہو وہ کوئی بھی کارنامہ سرانجام دےسکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا ہمارے نوجوانوں کیصلاحیتوں سے خوفزدہ ہے،آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان میں منعقد ہوں گے جس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، گیمزمیں 7 ممالک کے ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات نے پاکستان زندہباد کے نعرے لگوائے اور کہا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے مقبوضہ کشمیر تکپہنچنے چاہییں۔ بوائز کے مقابلوں میں ہاکی ،اتھلیٹکس ،فٹ بال ،بیڈمنٹناورٹیبل ٹینس شامل ہیں ہاکی کے ایونٹ میں لاہور بورڈ ، سوات اوراسلامآبادنےاپنےاپنےمیچز جیت لئے۔ پہلے میچ میں لاہور نے مردان بورڈ کو 1۔3 گول سے شکست دی۔لاہور کی طرف سے افراہیم نے ہیٹر ک گول کیا جبکہ مردانکی طرف سے واحد گول زکریا نے کیا ۔دوسرے میچ میں سوات نے انٹرمیڈیٹ بورڈکراچی کو 0۔ 2 سے شکست دی۔سوات کی طرف سے عبّاس احمد نے دو گول کئے۔تیسرےمیچ میں اسلام آباد نے کوہاٹ کو 0۔ 5 سے شکست دی۔ اسلام آباد کی طرف سےذولقرنین نے دو گول جبکہ عامر فاروق ،بادل میر اور توصیف نے ایک ایک گولکیا۔بیڈمنٹن کے مقابلوں میں لاہور مالاکنڈ ،لاڑکانہ، فیصل آباد، میرپورآزاد کشمیر اور ملتان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے پہلے میچ میں لاہور بورڈنے سکھر کو 0۔ 2 سے شکست ، دوسرے میچ میں مالاکنڈ نے کوہاٹ کو 1۔ 2،تیسرے میچ میں لاڑ کانہ نے کوئٹہ کو 0۔ 2 ، چوتھے میچ میں فیصل آباد نےڈیرہ غازی خان کو 0۔ 2 سے شکست دی پانچویں میچ میں ملتان نے سیکنڈریایجوکیشن بورڈ کراچی کو 0۔ 2 سے شکست دی فٹ بال کے میچ میں اسلام آبادبورڈ نے کوئٹہ بورڈ کو پینلٹی کک سے 4۔ 5 سے شکست دے دی۔ اتھلیٹکس کے1500 میٹر دوڑ میں سرگودھا بورڈ کے محمّد اختر نے پہلی پوزیشن، اسلام آباد بورڈ کے محمّد قاسم نے دوسری جبکہ گوجرانوالہ کے آفتاب حسیننے تیسری پوزیشن لی۔

مزید :

کھیل -