مفتی عبد القوی بھی میدان میں آگئے، اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی قابلیت پر سوال اٹھادیا

مفتی عبد القوی بھی میدان میں آگئے، اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی قابلیت ...
مفتی عبد القوی بھی میدان میں آگئے، اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی قابلیت پر سوال اٹھادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے زیادہ تر لوگوں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ،ان میں نو ارکان ایسے ہیں اگر وہ حدیث کے ایک صفحے کی بھی وضاحت کردیں تو میں ان کو سلام عقیدت پیش کروں گا ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبد القوی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے زیادہ تر لوگوں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے اور ان میں نو ارکان ایسے ہیں اگر وہ حدیث کے ایک صفحے کی بھی وضاحت کردیں تو میں ان کو سلام عقیدت پیش کروں گا ۔

مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے لوگوں میں زیادہ تر لوگ سیاسی ہیں اوران میں صلاحیتو ں کی کمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبلہ ایاز کے آنے سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر علماءکہا کرتے تھے کہ اس کی رپورٹس کی سمجھ نہیں آتی لیکن قبلہ ایاز کہ آنے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی کچھ تسلی بخش ہوئی ہے ۔

مزید : قومی


loading...