”مضبوط گروپ اچھے کاموں کی راہ میں رکاوٹ ہیں“اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین کا اظہار بے بسی

”مضبوط گروپ اچھے کاموں کی راہ میں رکاوٹ ہیں“اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر ...
”مضبوط گروپ اچھے کاموں کی راہ میں رکاوٹ ہیں“اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین کا اظہار بے بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاہے کہ سود کے خلاف جو فیصلہ وفاقی شرعی عدالت نے کیا تھا ، وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ کی بنیاد پرہوا تھا ، بہت مضبو ط گروپ ہوتے ہیں جو اچھے کام کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکا ن کی ایک تقسیم ہے جن میں علماء، آئینی ماہرین اور معاشی ماہرین موجود ہیں، اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل میں تین جیدعلما موجودہیں۔
قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ نیب کے حوالے سے سب سے موثر رپورٹ اسلامی نظریاتی کونسل نے پیش کی ہے ۔سود کے حوالے سے سوال پر قبلہ ایاز نے کہا کہ سود کے خلاف جو فیصلہ وفاقی شرعی عدالت نے دیا تھا ، وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ کی بنیاد پرہوا تھا ،یہاں بہت مضبو ط گروپ ہوتے ہیں جو اچھے کام کوبھی کہیں نہ کہیں روک لیتے ہیں ۔

مزید :

قومی -