یوکرائنی طیارے کی تباہی ایران کیلئے کس قدر مشکلا ت کا باعث بنے گی؟ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے بتادیا

یوکرائنی طیارے کی تباہی ایران کیلئے کس قدر مشکلا ت کا باعث بنے گی؟ دفاعی ...
یوکرائنی طیارے کی تباہی ایران کیلئے کس قدر مشکلا ت کا باعث بنے گی؟ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل اعجاز اعوان نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے غلطی سے جو طیارہ تباہ کیا گیا ہے ،اس پر امریکہ ایران پر دباﺅڈالے گا جس سے ایران کو معاوضہ دینا ہوگا اور ہوسکتاہے کہ یوکرائن کوجہاز بھی لیکر دینا پڑے ، اس سے ایران کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوغلطی سے طیارہ تباہ کیا گیا ہے ،اس پر امریکہ ایران پر دباﺅڈالے گا جس سے ایران کو معاوضہ دینا ہوگا اور ہوسکتاہے کہ یوکرائن کوجہاز بھی لیکر دینا پڑے ، اس سے ایران کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور پابندیا ں بھی مزید لگ گئی ہیں۔
میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان کا کہناتھاکہ امریکہ بڑے بڑے مقاصد ایک رات میں حاصل نہیں کرسکتا ، شام میں اگر روس کردار نہ کرتا جس طرح آج بھی ایران کے پیچھے کھڑا ہے توایسے میں امریکہ کے لئے مقاصد حاصل کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے اندر ہی اتنا لاوا پک جائے کہ لوگ خود اٹھ کھڑے ہوں تو پھر مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان کوجتنا بھی غیر جانبدار رہ سکے ، رہناچاہئے ۔

مزید :

قومی -