بلوچستان کےتمام بارڈرزپرسیکیورٹی سخت کرکے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے:محمد احمد لدھیانوی

بلوچستان کےتمام بارڈرزپرسیکیورٹی سخت کرکے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی ...
بلوچستان کےتمام بارڈرزپرسیکیورٹی سخت کرکے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے:محمد احمد لدھیانوی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،مرکزی صدر  علامہ اورنگزیب فاروقی اور دیگر نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ایک بار پھر متحرک ہوچکی ہیں،بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ پاکستان کا امن تہہ وبالا کرنے کی خوفناک سازش ہے،ملک دشمن عناصر کو کسی صورت پاکستان میں قائم امن ہضم نہیں ہورہا،آئندہ ایسےسانحات سےبچاؤ کیلئےبلوچستان کےتمام بارڈرزپرسیکیورٹی سخت کرکے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں قائدین اہلسنّت نے کہاکہ بم دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام مسجد سمیت 15 افراد کی شھادت اور 20 سے زائدافراد کا زخمی ہونا ایک بہت بڑا سانحہ اور قومی نقصان ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،حکومت پاکستان،ریاستی اور سیکیورٹی ادارے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سانحہ کے اصل محرکات اور پس پردہ ماسٹر مائنڈوں کو ڈھونڈ نکالیں کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر نے کوئٹہ کو تختہ مشق بنایا ہواہے،جن میں سیکیورٹی اداروں کے جوانوں سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، حالیہ خانہ خدا کے بم دھماکے میں بھی ایک قیمتی افسر اور امام مسجد سمیت 15 افراد لقمہء اجل بن گئے،حکومت اس بات کی بھی کھوج لگائے کہ کوئٹہ میں حالیہ پے در پے دہشت گردی واقعات میں کہیں یہی پڑوسی ممالک تو ملوث نہیں ہیں؟کیونکہ عظیم تر پاکستان کے عظیم تر منصوبہ سی پیک ان ممالک کو ایک آنکھ نہیں بھارہی ہیں،ایک طویل عرصے میں بہت بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کے بعد پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچلا ہے جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ازلی دشمن خار کھائے بیٹھے ہیں،سکیورٹی ادارے اور حکومت ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں،اہلسنّت والجماعت پاکستان ملک دشمن عناصر کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ شرپسندی سے باز آجائیں اور وہ لوگ جو کماتے،رہتے اورکھاتے پاکستان کی ہیں لیکن گن کسی اور کی گاتے ہیں وہ بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کا پاکستانی عوام ہر جگہ تعاقب کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی