انصاف کی فراہمی مقدس کام ،لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے :چیف جسٹس

انصاف کی فراہمی مقدس کام ،لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے :چیف جسٹس
انصاف کی فراہمی مقدس کام ،لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے :چیف جسٹس

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہاہے کہ ، لوگوں کو انصاف کی فراہمی مقدس کام ہے ، عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے ،لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے جس کا معاشرے پر اثر ہورہا ہے ، انصاف کی فراہمی مقدس کام ہے۔

حیدر آبادڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر شخص کو آئین کے مطابق انصاف ملے ، لوگوں کو انصاف کی فراہمی مقدس کام ہے ، عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے ،لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے جس کا معاشرے پر اثر ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ہر کوئی انصاف کیلئے آتا ہے ، ججز کا فر ض ہے کہ کیسز سنیں اور فیصلے کریں ، انصاف کی فراہمی میں بار کا بھی اہم کردار ہے ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے ،قانون میں ہر شہری کی تعلیم صحت اور دیگر حقوق کا تحفظ ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں انصاف فراہم کرنے کا فریضہ سونپا ہے ۔ بنچ اور بار ملکر شہریوں کی زندگی بہتر بنانے اور مسائل حل کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ۔آئین نے ہر پاکستانی کے حقوق کا ایک طریقہ کار وضع کر رکھا ہے ، عدالتوں کا کام ہے کہ عوام کی سہولیات کے لئے ان کا ساتھ دیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی