آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپورٹ کرنے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کیا فائدہ ہو ا ، سربراہ رہبرکمیٹی نے وضاحت کردی

آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپورٹ کرنے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کیا فائدہ ہو ا ، ...
آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپورٹ کرنے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کیا فائدہ ہو ا ، سربراہ رہبرکمیٹی نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہبرکمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہاہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ بل کو سپورٹ کرنے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کیا فائدہ ہواہے؟یہ باتیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گی۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ اگر سلیکٹڈ حکومت پر دباﺅ برقرار نہ رہا تو حکومت قدم قدم پر غلطیاں کررہی ہے، اس طرح یہ ملک کوڈبو دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحدرہی تو ملک کا فائدہ ہوگا ، ابھی حکومت نے دوبارہ یوٹرن لیا ہے ،چور ، ڈاکوکہناچھوڑ دیا ہے اور منت سماجت پر اتر آئی ہے ، اپوزیشن تو یہی چاہتی تھی کہ گالیاں ہماری روایت نہیں ہے ۔
اکرم درانی کا کہناتھا کہ یہ جیت حکومت کی نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ بل کو سپورٹ کرنے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو کیا فائدہ ہواہے ، یہ باتیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گی ، اگر کچھ فائدے لئے ہیں تو بظاہر نظر آنے لگیں گے، جے یو آئی تو آخری وقت تک اپنے موقف پرڈٹی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون کسی نے سرے سے تسلیم نہیں کیا ،نیب کی وجہ سے اس ملک کی معیشت لیٹ گئی ہے ، تمام سیاسی پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ نیب کا مکمل طورپر خاتمہ ہوناچاہئے ۔

مزید :

قومی -