”ن لیگ نے حقائق کو پہچان لیا، ووٹ کو عزت ایک دائرے میں دی جائیگی“ایاز امیر نے واضح کردیا

”ن لیگ نے حقائق کو پہچان لیا، ووٹ کو عزت ایک دائرے میں دی جائیگی“ایاز امیر ...
”ن لیگ نے حقائق کو پہچان لیا، ووٹ کو عزت ایک دائرے میں دی جائیگی“ایاز امیر نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ علم بغاوت ، ووٹ کوعزت دو سارا کچھ دائرے کے بیچ میں ہوگا اور اس بغاوت کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے ، ن لیگ نے سیاسی حقائق کوپہچان لیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ ایاز امیر نے کہا کہ ن لیگ نے سیاسی حقائق کوپہچان لیا ہے ان حقائق کواب قومی مفاد کا نام دیں لیں یاکوئی بھی نام دے لیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی ایسے ہی کررہی ہے ، بڑے فیصلے اور معاملا ت کہیں اورہورہے اور حکومت صرف ہاتھ ہلانا ، غصہ دلانا اور چھوٹے چھوٹے معاملات میں لگی ہوئی ہے ۔
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ رول جو کوئی ادا کرے گا تو اس دائرے میں کیاجائے گا جو مہیا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا علم بغاوت ، ووٹ کوعزت دو سارا کچھ دائرے کے بیچ میں ہوگا اور اس بغاوت کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے ۔