لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار جی اے خان طارق نے میدان مار لیا

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ...
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار جی اے خان طارق نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2020 میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار جی اے خان طارق نے میدان مار لیا اور 3055 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا حتمی اور سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے،لاہور بار کےانتخابات میں6 ہزار 55 وکلاء نے بائیو میٹرک طریقے سے ووٹ کاسٹ کئے،مرحومہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار جی اےخان طارق 3055 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ  جنرل سیکرٹری کی نشست پر ریحان خان 3406 فاتح  ٹھہرے ۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020  میںچیئرمین انتخاب بورڈ کے فرائض چوہدری عمران مسعود نے ادا کئے جنہوں نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا ۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2020 میں مجموعی طور پر پانچ نشستوں پر 23 امیدواروں نے حصہ لیا ۔ صدر کے عہدہ کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے  جی اے خان طارق،حامد خا ن گروپ کے رانا انتظار حسین اور فرینڈ گروپ کے امیدوار میاں جہانگیر کے درمیان مقابلہ تھا۔ جی اے خان طارق3055 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر ریحان خان 3406 ووٹ لے کر اور سیکرٹری کے عہدہ پر سلطان حسین ملک 3263 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔انتخابی نتائج کے اعلان پر کامیاب امیدرواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔