نواز شریف محاذ کھول لیتے ہیں لیکن پھر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتے ، سلمان غنی کا سینئر ن لیگی رہنما کے حوالے سے دعویٰ

نواز شریف محاذ کھول لیتے ہیں لیکن پھر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتے ، ...
نواز شریف محاذ کھول لیتے ہیں لیکن پھر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتے ، سلمان غنی کا سینئر ن لیگی رہنما کے حوالے سے دعویٰ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ نوا ز شریف محاذ تو کھول لیتے ہیں لیکن پھر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جب طاقت حاصل کرنے کیلئے عوام کی بجائے طاقتور کی طر ف دیکھیں گے تو پھر یہ صورتحال ہوگی ۔ انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوامی ایشوز پر توجہ دیں، اپنی پارٹیوں سے مورثیت کاخاتمہ کریں اور پارٹی پر توجہ دیں۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ نوا ز شریف محاذ تو کھول لیتے ہیں لیکن پھر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاتے ۔ یہ بات درست ہے کہ سیاسی موقف کواس حد تک نہیں لیکر جانا چاہئے کہ جب پسپائی ہو تو پھر کارکنوں کی طرف سے تنقید ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر اثر انداز ہونے کیلئے بہت کچھ ہوا تھا لیکن ن لیگ کو سیاسی طور پر نقصان نہیں پہنچا تھا لیکن اب کنفیوژن کی صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے آگے عمران خان لگے جن کا سب سے زیادہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ نظریہ تھا ۔ وہ 20سا ل سے کہتے رہے کہ توسیع نہیں ہونی چاہئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور